Categories
Breaking news

پاکستانی نژاد امریکی شہری وجیہہ سواتی قتل کیس میں ملزم کا والد گرفتار

پاکستانی نژاد امریکی شہری وجیہہ سواتی قتل کیس میں ملزم کا والد گرفتار

پاکستانی نژاد امریکی شہری وجیہہ سواتی اغواء کیس کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے، سابق شوہر رضوان حبیب نے وجیہہ کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے، جس کے بعد پولیس نے ملزم کے والد کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) اکرام اللّٰہ کا کہنا ہے کہ وجیہہ سواتی قتل کیس میں ملزم اور اس کے سابق شوہر رضوان حبیب کے والد کو ہنگو سے گرفتار کیا ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس نےملزم کے والد کو گزشتہ رات گرفتار کیا۔

اکرام اللّٰہ خان نے مزید بتایا کہ ابھی تک وجیہہ سواتی کی قبر کشائی نہیں کی گئی۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق سابق شوہر رضوان حبیب نے وجیہہ کے قتل کا اعتراف پولیس تفتیش کے دوران کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وجیہہ کو 16 اکتوبر کو ہی قتل کردیا گیا تھا، ملزم رضوان نے وجیہہ کی لاش ہنگو میں دفن کردی تھی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.