Categories
Breaking news

پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کی میت امریکا منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل

پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کی میت امریکا منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل

پنجاب کے شہر راولپنڈی میں سابق شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کی میت امریکا منتقلی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وجیہہ سواتی کی میت اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کردی گئی، 3 امریکی سفارت کار بھی وجیہہ سواتی کی میت کے ہمراہ ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وجیہ سواتی کی میت کو آج امریکا منتقل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ راولپنڈی میں پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے قتل کیس میں گرفتار مقتولہ کے سابق، دوسرے شوہر ملزم رضوان حبیب نے دورانِ تفتیش اعتراف جرم کرلیا ہے۔

ملزم رضوان حبیب کا کہنا تھا کہ پولینڈ جاکر پناہ لینے اور شہریت لینے کا منصوبہ بنایا تھا، جس کے لیے پاسپورٹ بھی حاصل کر لیا تھا۔

پولیس کے سامنے دورانِ تفتیش ملزم رضوان حبیب نے انکشاف کیا تھا کہ والد نے کہا تھا کہ وجیہہ کو قتل کرنے میں صرف 50 ہزار روپے لگیں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.