Categories
Breaking news

پاکستانی معیشت کیلئے ایک اور خوشخبری، جولائی میں پاکستان کی تاریخ میں ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا

Advertisement

وزیراعظم  عمران  خانوزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے ملک کی معیشت سے متعلق مزید اچھی خبریں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
www.idgod.ph

عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ اوور سیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر جولائی میں 2 ارب 76 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہو گئیں جو پاکستان کی تاریخ میں ترسیلات زر کی یہ سب سے زیادہ رقم ہے۔

پاکستانی معیشت کیلئےایک اورخوشخبری: جولائی 2020 میں سمندرپارپاکستانیوں کیجانب سےبھجوائی جانےوالی ترسیلاتِ زر 2768 ملین ڈالرز تک پہنچ گئیں جوملکی تاریخ میں 1 ماہ میں بھجوایاجانےوالا سب سےزیادہ سرمایہ ہے۔یہ ترسیلاتِ زر جون 2020 کی نسبت 12.2%جبکہ جولائی 2019 کی نسبت 36.5% زیادہ ہیں۔

— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 17, 2020

وزیراعظم نے مزید بتایا کہ جون 2020 کے مقابلے میں ترسیلات زر میں 12.2 فیصد اضافہ ہوا جب کہ جولائی 2019 کے مقابلے میں ترسیلات زر کا اضافہ 36.5 فیصد ہے۔

خیال رہے کہ یوم آزادی کے موقع پر بھی وزیراعظم عمران خان نے قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا تھا کہ آئی پی پیز سے معاہدہ ہو گیا ہے، اب بجلی کی قیمتیں نیچے جائیں گی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *