Categories
Breaking news

پاکستانی معیشت اب ”ٹیک آف“ کر چکی: شیخ رشید

پاکستانی معیشت اب ”ٹیک آف“ کر چکی: شیخ رشید

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ تمام معاشی اعشاریے مثبت ہونے کا مطلب ہے، پاکستانی معیشت اب “ٹیک آف“ کر چکی۔

ایک بیان میں وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت کا 4 فیصد گروتھ ریٹ وزیرِ اعظم عمران خان اور ان کی معاشی ٹیم کی غیر معمولی کارکردگی کا مظہر ہے۔

پھانسی لگنا قبول کروں گا، ملک سے نہیں بھاگوں گا: شیخ رشید

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ وطن سے بھاگنا چاہتے ہیں، ایک ہی دن کیس لگا، ضمانت ہوئی اور اسی دن بھاگنا چاہتے ہیں، میں اڈیالہ جیل میں پھانسی لگنا قبول کروں گا مگر ملک سے نہیں بھاگوں گا۔

انہوں نے کہا کہ اگلے 2 سال میں ترقی کی یہ شرح ان شاء اللّٰہ مزید بڑھے گی۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی معاشی ترقی پر تنقید کا مطلب ملک میں محض سیاسی انتشار اور عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔

نواز شریف نے اپنی سیاست خود دفن کردی، شیخ رشید

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف نے جونیجو کی کمر میں چھرا گھونپا اور پھر خود آکر حکومت بنائی۔

شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو ڈر ہے کہ عمران خان اگلے الیکشن میں مزید کامیابیاں حاصل کریں گے، اپوزیشن کی سیاسی دکان اب بند ہو چکی۔

وزیرِ داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کے آئندہ بجٹ میں غریب طبقے بالخصوص تنخواہ دار اور سفید پوش طبقے کیلئے مراعات رکھی جائیں گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *