Categories
Breaking news

پاکستانی فلم انڈسٹری کے بحران کے خاتمے کیلئے سمندرپارپاکستانیوں سے رابطے کا مشورہ

Advertisement
Advertisement

لاہور: (دوست نیوز) اداکارہ ریچل خان نے لالی وڈ پر چھائے بحران کے خاتمے کیلئے مشورہ دیا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی سپورٹ کیلئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے رابطے کئے جائیں۔

میڈیا رپور ٹ کے مطابق اداکارہ نے کہا کہ اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری کی سپورٹ کیلئے ہمیں بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کی خدمات حاصل کرنی چاہئیں ، ہمارے فلم میکرز کوحب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہوکر پاکستان میں فلمیں بنانا ہوں گی ، تب ہی ہم کامیاب ہوسکیں گے ۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہاکہ بھارت کی فلم انڈسٹری میں بہت سے غیرملکیوں نے سرمایہ کاری کررکھی ہے ۔ اسی فارمولا پرعمل کرتے ہوئے ہمیں بھی ایسے پاکستانیوں کی تلاش کرنی ہے ، جونیک نیتی کے ساتھ اس پروفیشن میں آکر کام کریں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *