Categories
Breaking news

پاکستانی شہریوں پر ویزہ پابندی کا جلد از جلد خاتمہ ہونا چاہیے، شیخ رشید احمد

Advertisement
پاکستانی شہریوں پر ویزہ پابندی کا جلد از جلد خاتمہ ہونا چاہیے، شیخ رشید احمد

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں پر ویزہ پابندی کا جلد از جلد خاتمہ ہونا چاہیے۔

شیخ رشید احمد سے متحدہ عرب امارات کے سفیرحماد عبید ابراہیم الزابی نے ملاقات کی۔

اس دوران شیخ رشید احمد اور حماد عبید ابراہیم الزابی کے درمیان پاکستان یو اے ای تعلقات، پاکستانی شہریوں پرحالیہ ویزہ پابندی سے متعلق بات چیت ہوئی۔

شیخ رشید احمد کا اماراتی سفیر سے ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ پاکستانی شہریوں پر ویزہ پابندی کا جلد از جلد خاتمہ ہونا چاہیے، پاکستان اورعرب امارات کے درمیان دیرینہ تعلقات ہے، عرب امارات میں پندرہ لاکھ پاکستانی ورکرز قیمتی اثاثہ ہیں، یو اے ای سے سالانہ تقریباً 5 ارب ڈالر زرمبادلہ پاکستان بھیجتے ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ یواے ای میں قید پاکستانیوں کو جلد لانے کے اقدامات پر یو اے ای حکومت کا تعاون درکار ہوگا۔

یو اے ای سفیر کا مزید کہنا تھا وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت میں پاک یو اے ای تعلقات میں بہتری آئی ہے۔

Table of Contents

x
Advertisement

جس پر اماراتی سفیر کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستانی شہریوں پر یو اے ای ویزہ پابندی عارضی ہے ویزہ بحالی سے متعلق بات چیت جاری ہے۔

یو اے ای سفیر نے مزید کہا کہ عرب امارات کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کا کردار مثالی ہے، امید ہے ویزہ بحالی جلد ممکن ہوجائے گی، عرب امارات میں پاکستانی برادری کی دیکھ بھال ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

ملاقات کے بعد جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق یو اے ای میں پاکستانی قیدیوں کی جلد سے جلد بازیابی کے لیے تعاون بڑھانے پر زوردیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *