
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستانی خاوند کے خلاف 2 بچوں کی حوالگی کے کیس میں دونوں بچے پاکستانی شوہر سے لے کر پولش خواتین کے سُپرد کرنے کا حکم دے دیا۔
دورانِ سماعت پولینڈ کی دونوں خواتین، پاکستانی شوہر اور پولینڈ ایمبیسی کے حکام بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالتِ عالیہ نے 2 بچوں کی حوالگی کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے حکم دیا کہ دونوں بچوں کو پولینڈ کی ایمبیسی میں رکھا جائے، کل بچوں کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے، مزید دلائل سن کر فیصلہ کریں گے۔
عدالت نے دونوں بچوں اور پاکستانی والد کے پاسپورٹ ایف آئی اے کے پاس جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔
عدالت میں پاکستانی شوہر نے کہا کہ جوہانہ محمد پاکستان آتی رہی ہے اور دونوں کی رضامندی سے طلاق ہوئی۔
عدالت نے پاکستانی شہری سے سوال کیا کہ طلاق کے باوجود بھی آپ ساتھ رہ رہے تھے؟
جس پر پاکستانی شہری نے جواب دیا کہ جی ہم طلاق کے باوجود رہ رہے تھے اور ہمارے اچھے تعلقات تھے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستانی شہری والد کے جواب پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ طلاق کے باوجود خاتون کے ساتھ رہ رہے تھے، آپ نے اپنے خلاف آرڈر کو چیلنج نہیں کیا؟
پاکستانی شہری نے کہا کہ اگست 2021ء میں دونوں بچوں کی ماؤں سے 18 دن کی قانونی اجازت لے کر پاکستان آیا تھا۔
دورانِ سماعت بچوں کو پاکستان لانے سے متعلق اجازت نامہ بھی عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔
پاکستانی شوہر نے عدالت کو بتایا کہ میں رضامندی سے بچوں کو پاکستان لایا، مذہب کی وجہ سے تعلقات خراب ہوئے، یہ بچوں کو چرچ لے جاتی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ پولینڈ میں میری فوڈ بزنس کی چین ہے، میں ان دونوں خواتین کی بہت مدد کرتا تھا، 2012ء میں پولش شہریت ملی، بچوں کی خاطر نیشنلٹی بھی کینسل کرا سکتا ہوں۔
عدالت نے کہا کہ آپ پولینڈ کی شہریت رکھ لیں اور وہاں جا کر پھر بچوں کی تربیت کر لیں۔
پاکستانی شوہر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پاکستانی شہری مسلمان جبکہ اس کی پولینڈ کی بیویاں کرسچن ہیں، خاتون اعزا نوا سے بیٹا محمد احمد ہے جبکہ دوسری خاتون جوہانہ محمد سے بیٹی ہے۔
دونوں خواتین پاکستان کب پہنچیں؟ عدالت
عدالت نے سوال کیا کہ دونوں خواتین پاکستان کب پہنچی ہیں؟ کیا صرف اس سماعت کے لیے آئی ہیں؟
وکیل نے بتایا کہ دونوں خواتین آج صبح پاکستان پہنچی ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
عدالت پہنچنے پر جذباتی مناظر
سماعت کے موقع پر پاکستان میں موجود دونوں بچوں کے عدالت پہنچنے پر جذباتی مناظر دیکھے گئے۔
دونوں بچوں سے مل کر مائیں جذباتی ہو گئیں جنہوں نے بچوں کو گلے لگا لیا۔
قومی خبریں سے مزید
-
بے نظیر بھٹو جمہوری جدوجہد کی روشن علامت ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 15ویں برسی کے موقع پر اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
-
الیکشن کمیشن: اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات پر فیصلہ محفوظ
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق سماعت کے دوران فیصلہ محفوظ کر لیا جو ایک بجے سنایا جائے گا۔
-
انڈس واٹر کمیشن نے ایک بار پھر بھارت کو خط لکھ دیا
پاک بھارت آبی تنازعات پر انڈس واٹر کمیشن نے ایک بار پھر بھارت کو خط لکھ دیا۔
-
کراچی کے بلدیاتی الیکشن پر چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھیں گے: حافظ نعیم
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام چاہتے ہیں کہ الیکشن ہوں جو ان کا آئینی حق ہے، ہم چیف جسٹس پاکستان کو اس حوالے سے خط لکھیں گے۔
-
لاہور: دھند کے باعث پروازیں متاثر، ٹرینیں تاخیر کا شکار
لاہور میں دھند کی وجہ سے کراچی اور کوئٹہ سے آنے والی مسافر ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں جبکہ ایئر پورٹ پر فضائی آپریشن بھی متاثر ہوا ہے۔
-
لاہور: اسموگ کے باعث اسکول، کالج مزید 7 روز بند کرنے کی ہدایت
لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ کے تدارک کے لیے لاہور کے اسکولوں اور کالجوں کو مزید 7 روز بند کرنے کی ہدایت کر دی۔
-
آج کے دن پاکستان کا مستقبل چھینا گیا: شيرى رحمٰن
وفاقى وزير سينيٹر شيرى رحمٰن نے کہا ہے کہ آج کے دن ہم سے ہماری قائد اور پاکستان کا مستقبل چھینا گیا۔
-
بلوچستان: مغربی ہواؤں کا ایک اور سسٹم داخل، بارش کا امکان
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا ایک اور سسٹم شمالی بلوچستان میں داخل ہو گیا۔
-
طورخم بارڈر سے پاکستان میں داخل 3 افغان باشندوں سے بھاری منشیات برآمد
اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے افغانستان سے طورخم بارڈر کے راستے پاکستان پہنچنے والے 3 افغان باشندوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہیروئین آئس اور دیگر منشیات برآمد کر لی۔
-
اسحاق ڈار آئی ایم ایف ملاقات ناکامی کا شکار کیوں ہوئی؟ اسدعمر
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے سوال اٹھایا ہے کہ پرسوں اسحاق ڈار اور آئی ایم ایف کی ویڈیو لنک پر ملاقات ناکامی کا شکار کیوں ہوئی؟
-
ملک کے کئی شہروں میں گیس کا بحران برقرار
چوبیس گھنٹوں میں بیس گھنٹے گیس کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کے لیے سردیاں اذیت ناک بنا دی ہیں۔
-
نصیر آباد، سیلاب متاثرین کی مشکلات کم نہ ہوسکیں
متاثرین کے پاس چھت، راشن اور سردی سے بچنے کے لیے گرم کپڑے نہ ہونے کی وجہ سے پریشانی کا سامنا ہے
-
ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری، سردی میں اضافہ
محکمہ موسمیات نے 28 اور 29 دسمبر کو ملک کے بیشتر علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔
-
پنجاب کے میدانی علاقوں میں سرِشام شدید دھند
پنجاب کے میدانی علاقے آج بھی سرِ شام شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے جس کے باعث موٹر ویز کو کئی مقامات سے بند کر دیا گیا ہے۔
-
کراچی، گلشن اقبال کی سیوریج لائن میں دھماکا، پولیس
کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 ڈی کی سیوریج لائن میں دھماکے سے بچہ زخمی ہوگیا۔
-
بےنظیر کا یوم شہادت، جیالوں کی گڑھی خدا بخش آمد کا سلسلہ جاری
سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کی سابق چیرپرسن شہید بے نظیر بھٹو کا یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے، ملک بھر سے جیالے اپنی محبوب قائد کی برسی میں شرکت کے لیے لاڑکانہ پہنچ رہے ہیں، گڑھی خدا بخش میں ہونے والے جلسے سے سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔