
پاکستان کے دو انجینیئر کئی ماہ سے متحدہ عرب امارات کی عجمان بندرگاہ پر پھنسے ہوئے ہیں۔
متحدہ عرب امارات اور عجمان کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث پاکستانیوں پر ویزا پابندیاں لگائی ہوئی ہیں، کورونا وائرس پابندیوں کے باعث پاکستانی انجینیئرز کو واپسی کے لیےٹرانزٹ ویزا بھی نہیں دیا جا رہا ہے۔
ایران، یمن دیگر ملکوں کے شہریوں پر بھی عجمان پورٹ کی جانب سے ویزا جاری کرنے پر پابندی لگائی ہوئی ہے۔
دوسری جانب حکام عجمان پورٹ ٹرسٹ کا کہنا ہے کہ ایجنٹ کی تفصیلات معلوم ہونے پر انکوائری کی جائے گی۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
اسٹیٹ بینک کا آرڈیننس پاکستان کیلئے زہریلا ہے، خورشید شاہ
پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کا آرڈیننس پاکستان کیلئے زہریلا ہے، لیکن عمران خان کی سمجھ میں دو سال بعد آئے گا، پھر یا تو وہ معافی مانگیں گے یا پھر یوٹرن لے لیں گے۔
-
چیئرمین نیب کو 13 اپریل کیلئے نوٹس جاری
لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ نون کے صدر محمد شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے چیئرمین نیب کو 13 اپریل کے لیے نوٹس جاری کردیے، شہباز شریف کا مؤقف ہے کہ نیب نے بدنیتی کی بنیاد پر آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کا کیس بنایا، نیب نے اہلخانہ کو بھی بدنیتی سے بےنامی دار قرار دیا ہے۔
-
لاہور، ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے مساجد سے اعلانات
لاہور کی مساجد اور امام بارگاہوں سے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کے اعلانات کرانا شروع کر دیئے گئے ہیں۔
-
سندھ پولیس میں 5 روز میں کورونا کے 17 کیسز رپورٹ
سندھ پولیس میں گزشتہ پانچ روز کے دوران کورونا وائرس کے 17 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے ہیں۔
-
پمز اسپتال میں کورونا وائرس سے متاثر نومولود داخل
پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ نومولود کا کیس سامنے آیا ہے۔
-
کراچی، شارع فیصل پر اسکول وین میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا
شہر قائد کراچی میں واقع شارع فیصل پر گاڑی میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
-
کراچی، گرمی سے متعلق محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر قائد کراچی میں آیندہ چار سے پانچ روز کے دوران گرمی کی شدت میں اضافے سے متعلق خبردار کیا گیا ہے۔
-
پنجاب میں شادی کی تقریبات پر مکمل پابندی عائد، بزدار
حکومت پنجاب نے کورونا مثبت کیسز کے 12 فیصد سے زائد شرح والے اضلاع میں موثر لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے، یکم اپریل سے شادی کے اجتماعات پر مکمل پابندی عائد ہوگی جبکہ دکانیں شام 6 بجے بند کرنا ہوں گی۔
-
پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال کی OPD بند
صوبہ خیبر پختونخوا میں پشاور کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے حکام نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر اسپتال کی او پی ڈی کو بند کردیا ہے ، ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں صرف ایمرجنسی آپریشن اور ضروری علاج مہیاء کیا جا رہا ہے ۔
-
وزیراعظم کا کورونا سے متاثر ہونے کے بعد کابینہ کا پہلا اجلاس طلب
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کوروناوائرس سے متاثر ہونے کے بعد کابینہ کا پہلا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔
-
کورونا کیسز، پمز انتظامیہ کا ریڈ الرٹ جاری
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر پمز اسپتال کی انتظامیہ نے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ۔
-
لاہور، ماسک نہ پہننے کاجرم قابل ضمانت ہے، پولیس
صوبائی دارالحکومت لاہور میں ماسک نہ پہننے پر درج مقدمہ میں شامل جرم قابل ضمانت ہے۔
-
اسلام آباد میں ہیلتھ کیئر ورکرز کی ویکسین رجسٹریشن روک دی گئی
اسلام آباد میں ہیلتھ کئیر ورکرز کی ویکسین رجسٹریشن روک دی گئی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلتھ کئیر ورکرز کی ویکسین رجسٹریشن ایک ہفتے سے رکی ہوئی ہے۔
-
خیرپور: وین کی ٹکر سے 4 طالب علم سمیت 5 افراد جاں بحق
خیرپور میں تیز رفتار وین کی ٹکر سے 4 طالب علموں سمیت 5 افراد جاں بحق، 2 طلبا زخمی ہوگئے، واقعے کے خلاف طلباء نے مہران ہائی وے پر مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا جبکہ تاجروں نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کر دی۔
-
عوام کو چندے کی ویکسین پر لگایا ہوا ہے، مرتضیٰ وہاب
ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کورونا وائرس کی ویکسین سے متعلق کہنا ہے کہ 22 کروڑ عوام میں سے 22 لاکھ لوگوں کو ویکسین نہیں ملی، ابھی تک چندے کی ویکسین پر عوام کو لگایا ہوا ہے۔
-
کورونا، کیٹیگری سی ممالک کے مسافروں سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری
عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ کے لیے کیٹیگری سی ممالک کے مسافروں کی آمد پر پابندی سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔