کوئنز ٹاؤن میں جاری پاکستانی اسکواڈ کا پہلا ٹریننگ سیشن ختم ہوگیا، سیشن میں فزیکل ڈرلز اور فیلڈنگ کو بھی فوکس کیا گیا ۔قومی کرکٹ ٹیم کے 3 گھنٹے طویل ٹریننگ سیشن سے قبل ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کھلاڑیوں کو لیکچر دیا۔ٹریننگ سیشن میں کھلاڑیوں نے نیٹ پر بولنگ اور بیٹنگ کی بھرپور مشقیں کیں، بیٹنگ کوچ یونس خان نیٹ میں بیٹسمینوں کو ٹپس دیتے رہے۔
اس سے قبل پاکستانی اسکواڈ کرائسٹ چرچ میں 14 روزہ آئیسولیشن کے بعد کل کوئنز ٹاون پہنچا تھا۔
