Categories
Breaking news

پاکستان، تاجکستان میں مختلف معاہدوں کی یادداشتوں پر دستخط

پاکستان، تاجکستان میں مختلف معاہدوں کی یادداشتوں پر دستخط

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مختلف معاہدوں کی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے۔

اسلام آباد میں معاہدوں پر دستخط کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور تاجک صدر امام علی رحمان نے شرکت کی۔

تقریب کے موقع پر شہباز شریف اور امام علی رحمان نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

شہباز شریف نے تاجکستان کے صدر کو پاکستان میں خوش آمدید کہا اور پاکستان کو تاجکستان کی عوام کا دوسرا گھر قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان وسط ایشیائی ملکوں کے ساتھ روابط کا فروغ چاہتا ہے، تاجکستان وسط ایشیا کا اہم ملک ہے، ہم کاسا 1000 منصوبے کی جلد تکمیل کے خواہشمند ہیں۔

تاجک صدر نے کہا کہ پرتپاک استقبال پر پاکستانی وزیراعظم اور عوام کا شکر گزار ہوں، پاکستان کے ساتھ تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تاجکستان پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک یک جان دو قالب ہیں۔

امام علی رحمان نے یہ بھی کہا کہ کاسا 1000 سمیت دیگر منصوبوں کی جلد تکمیل کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گردی سمیت دیگر چیلنجز سے نمٹیں گے اور افغانستان میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

اس سے قبل تاجکستان کے صدر امام علی رحمان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تو ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے اُن کا استقبال کیا۔

اس کے بعد تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کو وزیراعظم ہاؤس آمد پرگارڈ آف آنر دیا گیا۔

وزیراعظم ہاؤس میں تاجک صدر نے شہباز شریف سے ملاقات کی، وزیراعظم شہباز شریف نے تاجک صدرکا خیر مقدم کیا۔

دونوں سربراہان مملک کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے معاملات اور علاقائی امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *