Categories
Breaking news

پانی کے حوالے سے سندھ حکومت کا کمزور موقف بلا جواز ہے: عثمان بزدار

پانی کے حوالے سے سندھ حکومت کا کمزور موقف بلا جواز ہے: عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پانی کے حوالے سے سندھ حکومت کا کمزور موقف بلا جواز ہے۔

لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ پانی کی قلت کا سامنا پورے ملک کو ہے ،سیاست چمکانا ملکی مفادات کے خلاف ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کو اپنے حصے سے ایک بوند بھی زیادہ پانی نہیں مل رہا۔

اُنہوں نے کہا کہ سندھ نے پانی کے مسئلے کو سیاسی بنا کر قوم کی کوئی خدمت نہیں کی۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ پانی سیاسی نہیں ٹیکنیکل ایشو ہے، مسئلہ ٹیکنیکل طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *