Categories
Breaking news

پانی کی کمی دور ہونے کیلئے پیپلز پارٹی سندھ کے تحت آج یوم دعا منانے کا اعلان

پانی کی کمی دور ہونے کے لیے پیپلزپارٹی سندھ کے تحت آج یوم دعا منانے کا اعلان

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ نے صوبے میں پانی کی کمی دور ہونے کے لئے کل جمعہ کو سندھ بھر میں یوم دعا منانے کا اعلان کیا ہے۔

کراچی سے پارٹی ترجمان کے مطابق سندھ پیپلز پارٹی کے صدر نثار کھوڑو نے پارٹی کے رہنماؤں و کارکنان کو ضلع کی سطح پر اپنے اپنے اضلاع میں یوم دعا کی تقاریب منقعد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جبکہ پارٹی رہنما و کارکنان سندھ بھر میں مساجد اور پارٹی دفاتر سمیت دیگر مقامات پر یوم دعا کی تقاریب منعقد کرکے پانی کی کمی دور ہونے کے لئے اجتماعی دعا کرائیں۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ ریاست مدینہ کی دعویدار وفاقی حکومت، سندھ کا پانی بند کرکے ریاست یزید کا تصور پیش کر رہی۔

انھوں نے کہا کہ ارسا کے چیئرمین جانبدار ہیں، انھیں ہٹا کر سندھ سے ارسا کا چیئرمین مقرر کیا جائے۔ ارسا کے ادارے میں پانی کے معاملے پر سندھ کی آواز کو دبا کر حق تلفی کی جا رہی ہے۔ انھوں نے کہا سندھ کو اپنے حصے کا پانی دیا جائے۔ صوبے کے عوام پانی پر زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *