Categories
Breaking news

پانی چوری کیخلاف مہم چلائی تو حلقے میں پانی بند کروادیا گیا، حلیم عادل شیخ

جنگ نیوز

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ انھوں نے جب سندھ میں پانی چوری کے خلاف مہم چلائی تو ان کے انتخابی حلقے میں ہی پانی بند کروادیا گیا۔

ان خیالات کا اظہار اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے ٹنڈوالہ یار میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ با اثرلوگوں کو پانی ملتا ہے، یہاں غریبوں کو پانی نہیں ملتا۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ میں نے پانی چوری کیخلاف مہم چلائی، تو میرے حلقے میں پانی بند کروادیا گیا۔

حلیم عادل کا کہنا تھا کہ ہر 10 سال بعد مردم شماری ہونی چاہیے، سندھ میں مزید تقسیم نہیں چاہتے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *