Categories
Breaking news

پانیوں کے منبع پر کنٹرول کی کشمکش خطے کے لیے خطرناک

تنازعات نہ صرف انسانوں پر گہرے جذباتی اور نفسیاتی اثرات پیدا کرتے ہیں بلکہ اس کے تانے بانے ماحولیاتی مسائل کے ساتھ بھی جڑے ہوئے ہیں، پانیوں کے منبع پر کنٹرول کی کشمکش خطے کے لیے خطرناک ثابت ہورہی ہے، قدرتی وسائل پر بڑھتا دباؤ ماحول کو متاثر کررہا ہے، آزاد کشمیر کے جنگلات اور پانی کے ذخائر قدرت کا انمول تحفہ ہے۔

سمندروں کے سینے سے اٹھنے والے پانی لدے بادلوں کی خوبصورت منزل جموں کشمیر ہزاروں سال سے اپنے منجمد پانی کی ذخائر اور دریاؤں کے سبب میدانوں کی خوشحالی کی علامت ہے۔

مستقبل میں پانی کا بحران مزید سنگین ہوجائے گا، عمران خان

وزیراعظم نے کہا کہ کاربن کے اخراج کی روک تھام کے لیے ابھی سے اقدامات کرنے ہوں گے،، ایک ارب درخت لگا چکے، نو ارب مزید لگائیں گے۔

قدرتی وسائل پر بڑھتا دباؤ ہمالیا کے پانیوں کے لئے سازگار ماحول کو متاثرہ کرتا جارہا ہے جسے نہ بچایا جا سکا تو کھیت و کھلیان اور صحراؤں میں فرق کرنا مشکل ہو جائے گا۔

پانیوں کے منبع پر کنٹرول کی کشمکش خطے میں کشیدگی اور کشیدگی پانی کے منجمد ذخائر کو تباہی کی جانب دھکیل رہی ہے ۔

عام فہم سی بات ہے کہ زمین پر کھِنچی لکیریں ہواؤں کی حدود کا تعین کر نے پر قدرت نہیں رکھتیں ماحول کا بدلاؤ سرحدوں کی پرواہ کئے بغیر سب کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

خاص رپورٹ سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *