Categories
Breaking news

پاسپورٹ کی آن لائن انکوائری ایک ماہ میں مکمل ہوگی.کھلی کچہری سےسفیر پاکستان ڈاکٹرمحمد فیصل کا خطاب

Advertisement
Advertisement

برلن : رپورٹ مطیع اللہ..پاکستانی پاسپورٹ کی آن لائن انکوائری برلن سفارت خانے سے ایک ماہ میں مکمل ھوگی، جبکہ فرینکفرٹ سے آن لائن انکوائری کا سسٹم اگلے ماہ سے شروع کیا جائے گا. اگلی کھلی کچہری فروری ھوگی جس میں نادرا افسران شرکت کرینگے. سفیر پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل
وزیراعظم عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی ہداہت پر پاکستانی کمیونٹی کے مسائل سننے کے لیے پاکستان سفارت خانہ برلن کے زیرانتظام آن لائن کھلی کچہری کا اہتمام کیا گیا کھلی کچہری میں برلن برینڈن برگ سمیت جرمنی بھر سے متعدد افراد نے اپنے مسائل پیش کئے،
سفیر پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل، ایم ار پی پاسپورٹ کے ڈائریکٹر عمران یاسر فرسٹ سیکرٹری علی رضا سمیت دیگر افسران کی موجودگی میں کمیونٹی کو درپیش مسائل کو سنتے ہی فوری حل کرنے کی ہدایت جاری کردی ،
کیمونٹی کی جانب سے شناختی کارڈز، پاسپورٹ اور پاسپورٹ انکوائری میں تاخیر پر تحفظات کا اظہار کیا گیا.سفیر پاکستان نے کہاکہ پنجاب کے لیے برلن سفارتخانے سے آن لائن انکوائری کا سلسلہ شروع کردیا گیا جبکہ فرینکفرٹ قونصلیٹ سے اگلے دو ماہ کے اندر آن لائن انکوائری کا سلسلہ شروع کیا جائےگا آن لائن انکوائری ایک سے ڈیڑھ ماہ تک مکمل ھوجاتی ھے انہوں نے کہا کہ کوویڈ19 کے میں دنیا بھر میں محدود تعداد میں کام کیاجارہا ھے ہم نے بھی اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مختلف درخواستوں کا سلسلہ ان لائن کردیا جبکہ پاسپورٹ انکوائری خاص کر پنجاب کے لیے درخواست گزار کا ھونا لازمی ھے ان کا درخواست بزریعہ پوسٹ قابل قبول نہیں کی جاتی،
کیمونٹی زیادہ مسائل شناختی کارڈز اور پی او سی اور پاسپورٹ انکوائری سے متعلق تھے جس پر سفیر پاکستان نے تسلی بخش جوابات دیئے جبکہ چند ایک پر فوری عملدرآمد کرنے احکامات صادر فرمادیئے.سفیر پاکستان نے کہا کہ کورونا وائرس سے جرمنی میں 12 پاکستانیوں کا انتقال ھوا جبکہ دیگر جرمن نژاد پاکستانیوں کی کورونا وائرس کی ہلاکتوں کی تعداد اس میں شامل نہیں ہیں.

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *