Categories
Breaking news

پاسسیج دی گرسیا،آرک دی تریومف اور پلاسا ریئل میں سانت جوردی کا تہوارمنانے کی تجویز

Advertisement

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)کاتالونیا میں کتاب اور پھول کا تہوار سانت جوردی پرجوش انداز میں منایا جاتا ہے ۔لیکن گزشتہ سال کے کورونا بحران کی وجہ سے سانت جوردی کا تہوار بھی نہیں منایا جا سکا ۔ اپریل کے آخری ہفتہ منایا جانے والا سانت جوردی کا تہوار اس سال بھی ابھی فائنل نہیں ہوسکا۔ پاسسیج دی گرسیا ، آرک دی تریومف اور پلاسا ریئل میں اس سال بارسلونا میں سانت جوردی کے کچھ مراحل ہونگے یہ ایک بہت اچھا نہیں لیکن اچھا سانت جوردی ہوسکتا ہے۔
ایسوسی ایشن آف رائٹرز آف کاتالونیا (ACEC) کے زیر اہتمام ویکٹر فرنیندیزتکسس نے وضاحت کی کہ پاسسیج دی گرسیا کا ایک حصہ بند کردیا جائے گا ، آرک دی ترومف اور پلاسا ریئل ایسی جگہیں ہیں جہاں کتابوں کوپیش کیا جاسکتا ہے۔ اور مصنف دستخط کرسکتے ہیں ۔
یہ تینوں جگہیں صرف سانت جوردی تہوار کی سرگرمی کی میزبانی نہیں کریں گی۔بلکہ کتاب فروشوں نے شہر میں ایک درجن کے قریب بہترین مقامات کی تجویزبھی پیش کی ہے۔
تکسس نے وضاحت کی کہ ایک منصوبہ تیار کیا گیاہے جو پہلے ہی پروکیکت کے ہاتھ میں ہے، پبلشرز گلڈ کے صدر نے امید ظاہر کی ہے کہ سانت جوردی تہوار سے کم سے کم ایک ہفتہ قبل سرکاری ادارہ اپنی حتمی منظوری دے گا۔ ایسٹر سے پہلے اس پر اتفاق کیا گیا تھا کہ یہ منایا جاسکتا ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *