Categories
Breaking news

پارٹی کے تمام ارکان پارلیمنٹ نے اپنے استعفے جمع کرادیے، رانا ثنااللہ کا دعویٰ

Advertisement

پارٹی کے تمام ارکان پارلیمنٹ نے اپنے استعفے جمع کرادیے، رانا ثنااللہ کا دعویٰ

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہےکہ پارٹی کے تمام ارکان پارلیمنٹ نے اپنے استعفے جمع کرادیے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ صوبائی و قومی اسمبلی کے ارکان نے پارٹی قیادت کے فیصلے پر لبیک کہا، بیرون ملک یا بیمارارکان نے بھی اپنے اپنے استعفے بھجوا دیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اگلے ہفتے آئندہ کی حکمت عملی کی حوالے سے جاتی عمرہ یا ماڈل ٹاؤن میں اجلاس ہوگا جس میں تمام اراکین اسمبلی کو مدعو کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) نے اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان کیا ہے جب کہ وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ اپوزیشن کے استعفوں کی صورت میں ضمنی الیکشن کرائیں گے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *