
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پارٹی ارکانِ اسمبلی کو کہا گیا ہے کہ فوری طور پر انتخابات کی تیاری کریں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے ممبرانِ اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ حلقوں میں واپس پہنچیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) انتخابات سے ایسے ہی بھاگتی رہی جیسے اب بھاگ رہی ہے، ہم مزید وقت ضائع نہیں کریں گے۔
فواد چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی وقت ضائع کیے بغیر پنجاب اور خیبر پختون خوا کے صوبائی انتخابات کے لیے جائے گی۔
پی ٹی آئی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے انتخابات بعد میں ہوں گے۔
صوبائی اسمبلیاں اسی مہینے توڑ دیں گے، عمران خان
سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلیاں اسی مہینے توڑ دیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختون خوا اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی کے اراکین سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ ہم اسی ماہ صوبائی حکومتوں کو تحلیل کر کے الیکشن کی طرف جائیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر حکومت جنرل الیکشن کی تاریخ دینا چاہتی ہے تو ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں، ہمارے ارکان الیکشن کی تیاری کریں، الیکشن جب بھی ہوں، پی ٹی آئی نے تو اب جیتنا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
اعظم سواتی کیا کوئی غیر ملکی جاسوس ہیں؟ قاسم سوری
پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی صدر اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کیا کوئی غیر ملکی جاسوس ہیں، انہوں نے آخر کیا کیا ہے؟
-
کوئٹہ: اعظم سواتی کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
کوئٹہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
-
مفتاح اسماعیل معیشت کا پوسٹ مارٹم کر رہے ہیں: شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل حکومت کی معیشت کا پوسٹ مارٹم کر رہا ہے۔
-
اسلام آباد: FIA کی کارروائی، مالی فراڈ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
-
کراچی: شارجہ جانیوالے مسافر سے 2 کلو سے زائد آئس ہیروئن برآمد
ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے شارجہ جانے کے لیے پہنچنے والے مسافر کے سامان سے 2 کلو گرام سے زائد آئس ہیروئن برآمد کر لی۔
-
رسالپور کنٹونمنٹ بورڈ کی 1 نشست پر پولنگ جاری
خیبر پختون خوا کے ضلع نوشہرہ میں رسالپور کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 2 کی 1 نشست پر پولنگ جاری ہے۔
-
کشمیر بلدیاتی انتخابات: یونین کونسلز میں ن لیگ، وارڈز میں PTI آگے
آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پونچھ ڈویژن کی 88 یونین کونسلوں میں سے 37 کے سرکاری نتائج سامنے آ گئے۔
-
حافظ آباد: دھند کے باعث حادثات، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی
پنجاب بھر میں دھند کا راج ہے، ضلع حافظ آباد میں پنڈی بھٹیاں اور بھوبھڑا کے قریب دھند کے باعث پیش آنے والے حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔
-
پونچھ ڈویژن کی 88 یونین کونسل میں سے 37 کے نتائج جاری
اب تک کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی صرف 12 نشستیں جیت سکی ہے۔
-
خورشید شاہ کی عدالت سے علاج کیلئے برطانیہ جانے کی درخواست
خورشید شاہ نے اپنی درخواست میں کہا کہ صرف ایک بار ای سی ایل سے نام خارج کیا جائے۔
-
سانگھڑ، سیلابی پانی تاحال نکالا نہ جاسکا
پانی کی نکاسی کے لیے لگائے گئے درجنوں پمپ خراب ہوگئے جس کے باعث مکینوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
-
عالمی اردو کانفرنس کے تیسرے روز بھی دلچسپ مکالمہ
اکیسویں صدی میں اردو شاعری اور بچوں کا ادب، یورپ اور ترقی یافتہ ممالک میں لشکری زبان کہاں تک پہنچ سکی، تعلیم، خواتین اور سماجی رویے، ان تمام موضوعات پر عالمی اردو کانفرنس کے تیسرے روز بھی دلچسپ مکالمہ جاری رہا۔
-
کوشش ہے مقبولیت کے بجائے قبولیت پیدا کروں، کامران ٹیسوری
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پوری کوشش ہوگی کہ آپ کے دل میں اپنے لیے مقبولیت کے بجائے قبولیت پیدا کروں۔
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دے کر بہت بڑی غلطی کی تھی، عمران خان
عمران خان نے کہا کہ مجھے پتا ہی نہیں تھا کہ کس طرح جھوٹ بولا گیا دھوکے دیے گئے۔
-
اسد قیصر نے فیصل واوڈا کو احسان فراموش قرار دے دیا
اسد قیصر نے کہا کہ فیصل واوڈا چاپلوسی میں بہت آگے بڑھ گئے تھے، ان کے اختلاف کرنے کے پیچھے ان کی خود غرضی اور کم ظرفی شامل ہے۔
-
ایم کیو ایم پراپرٹیز کیس: مصطفیٰ عزیز آبادی، قاسم رضا نے گواہی ریکارڈ کرادی
متحدہ قومی موومنٹ پراپرٹیز کیس میں مصطفیٰ عزیز آبادی اور قاسم رضا نے عدالت میں گواہی ریکارڈ کرادی ۔