Categories
Breaking news

پارلیمنٹ کو پامال کرپشن میٹر چالو رکھنے کیلئے کیا گیا، خواجہ آصف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ علیم خان نے عمران خان اور ان کی بیگم پر سنگین الزمات لگائے، وقت زیادہ دور نہیں بزدار ان کےخلاف وعدہ معاف گواہ بنے گا، عمران خان سب سےزیادہ کرپٹ اور کرپشن کا سرپرست ہے، اس نے کرپشن کا میٹر چالو رکھنے کے لیے پارلیمنٹ کو پامال کیا۔

ن لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ گزشتہ روز علیم خان نےبتایا ہے کہ عمران خان اور ان کی بیگم نےمال اکھٹا کیا،بزدار مال اکٹھا کرکے کچھ خود بھی رکھ لیتا تھا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ان کےمال اکٹھا کرنے کے ویڈیو ثبوت سامنے آچکے ہیں،اسمبلی میں اکثریت ہمارے پاس تھی، اقلیت نے اکثریت کو روند ڈالا، جنہوں نے قانون اور آئین توڑنے میں اعانت کی ان پر آرٹیکل 6 لگے گا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان اوران کےاہل خان سمیت سب قانون کا سامنا کریں گے،عمران خان سب سےزیادہ کرپشن اور ڈکیتیاں کرتا رہا ہے،عمران خان ان چالیس چوروں کا علی بابا ہے۔

خواجہ آصف نے بتایا کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیموں سے سب سے زیادہ فائدہ عمران خان اور ان کےاہل خانہ نے اٹھایا، عمران خان نےقیامت خیز کرپشن کی، پاکستان کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی، انہوں نے پاکستان کو کنگلا اور دیوالیہ کر دیا۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کو علم ہےکہ وہ کیبل کیا تھی، اسے توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، عدم اعتمام پر تمام حربے ناکام ہوئے تو غیرآئینی اور غیر قانونی طور پر اسمبلی کو تحلیل کر دیا گیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ 2018 ء کے انتخابات دھاندلی زدہ تھے، اگر یہ پاکستان سے محبت، آئین کی تابعداری کو غداری سمجھتے ہیں تو یہ غداری ہم کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس 7 سال سے نہیں چلا، اب سماعت ہو رہی ہے، اس کا بھی فیصلہ آئے گا، تمہارے بچے پاکستان آتے ہی نہیں، کہتا ہے لوگوں کے بچے باہر ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اور معزز ججز آئین و قانون کے نگہبان ہیں، یہاں بھی اور لاہور میں بھی آئین و قانون کا بول بالا ہوگا، ہم الیکشن لڑیں گے لیکن پہلے آئین توڑنے کے معاملے کی تصحیح کی جائے، دھاندلی زدہ الیکشن لڑنے کی عادت پی ٹی آئی کو ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ان کی آخری ہچکیاں ہیں، ڈوبتا ہوا شخص ہاتھ پیر مار رہا ہے،ہمارے وکلا ء خوبصورتی کے ساتھ کیس لڑ رہے ہیں،ان کےحواری تاثر دے رہے تھے کہ عمران خان باغی ہوسکتا ہے لیکن کرپٹ نہیں۔

خواجہ آصف نے کہاکہ جتنےسنگین الزامات علیم خان نے لگائے تھے اب وہ ان کےدشمن ہوگئے ہیں،عمران خان جیسا کرپشن کا بادشاہ کوئی نہیں ہے،انہوں نے دو دن پہلے آئین کی پامالی کی اور قانون کی دھجیاں اڑائیں۔

ن لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان تاثر دیتے ہیں باقی سارے چور ہیں،اس سے ثابت ہوتا ہے عمران خان کرپٹ حکمران ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.