Categories
Breaking news

پارلیمنٹ میں کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، شاہ محمود قریشی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے ہم پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن حکومت سنجیدہ نہیں ہے اور انتخابات کی تاریخ نہیں دے رہی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ غیر سیاسی ہے ہم کیسے ان سے رابطہ کرسکتے ہیں؟

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بلاول ہمیں پارلیمنٹ میں آنے کی دعوت نہیں دے سکتے یہ وزیراعظم کا استحقاق ہے۔

عمران خان کو بلاول بھٹو نے دعوت اور وارننگ ایک ساتھ دیدی

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو پارلیمان میں آنے کی دعوت اور وارننگ ایک ساتھ دے دی ہے ۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ کٹھ پتلی کو آخری وارننگ ہے، وہ پارلیمان میں آکر بیٹھے، نیب اور الیکشن اصلاحات کا حصہ بننے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ آپ کیخلاف نیب استعمال ہو، پارلیمان آجائیں ورنہ ہم انہیں نہیں روک سکیں گے جو یہ کام کرتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *