Categories
Breaking news

پارلیمنٹ لاجز میں گولی چل گئی، جویریہ ظفر محفوظ ،شوہر پر مقدمہ درج

پارلیمنٹ لاجز میں گولی چل گئی، جویریہ ظفر محفوظ ،شوہر پر مقدمہ درج

پارلیمانی سیکریٹری اوورسیز پاکستانیز پر پارلیمنٹ لاجز میں فائرنگ کی گئی، پولیس نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں جویریہ ظفر پر فائرنگ اُن کے شوہر حیدر علی نے کی، جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اسلام آباد کے تھانہ ویمن میں درج کی گئی ایف آئی آر کے متن کے مطابق حیدر بلوچ سے میرا 6 ماہ پہلے نکاح ہوا، شوہر نے معمولی بات پر جھگڑا کیا۔

ایف آئی آر متن کے مطابق معمولی جھگڑے پر جویریہ ظفر نے شوہر کو کورٹ جاکر خلع لینے کا کہا تھا۔

متن کے مطابق جویریہ ظفر کا کہنا ہے کہ میرے شوہر نے مجھے اور میرے گھر والوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، ملزم نے پستول میرے سر پر تان لیا، گولی چلائی لیکن میں نے بھاگ کر جان بچائی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *