Categories
Breaking news

پابلو ایگلیسیاس نے سیاست چھوڑ دی،تمام عہدوں سے مستعفیٰ

میڈرڈ(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)پودیموس پارٹی کے بانی اور رہنما پابلو ایگلسیاس نے میڈرڈ اسمبلی کے انتخابی نتائج کے بعد منگل کی رات اعلان کیا کہ وہ پارٹی کی سیاست چھوڑ رہے ہیں اور پودیموس میں اپنے تمام عہدوں سے مستعفیٰ ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ پارٹی کے لئے اور عوام کے لئے فائدہ مند نہیں رہتے تو آپ کو واپسی کی راہ لینی چاہیئے۔انہوں نے یولاندا داز کو قومی رہنما اور میڈرڈ میں سیرا کی حیثیت سے نامزد کیا۔پودیموس نے میڈرڈ کےعلاقائی انتخابات میں تین نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

میں اپنے ملک کی ترقی کے لئے ہر وقت تیار رہوں گا۔ لیکن میں پارٹی قیادت نہیں کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں ایسی شخصیت نہیں رہا جو اپنی پارٹی کو مزید مضبوط کرسکوں یا مضبوط کرنے میں مزید حصہ ڈال سکوں۔اسی وجہ سے انہوں نے پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے ، کیونکہ اس وقت انہوں نے اسپین کی حکومت کے نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد کوئی عوامی عہدہ نہیں سنبھالا تھا۔

ایگلسیاس وہ نشست بھی نہیں سنبھالیں گے جو میڈرڈ میں اپنی پارٹی کی فہرست کے سربراہ کی حیثیت سے جیتی ہے۔ قیادت دوبارہ عیسیٰ سیرہ کے ہاتھ میں رہے گی۔ ملکی سطح پرانہوں نے نائب صدر یولاندا داز کو ایک ایسے فرد کے طور پر ذکر کیا ہے جو اس وقت پارٹی کی قیادت کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *