Categories
Breaking news

پائلٹس کے مشکوک لائسنس، کویت ایئر ویز نے کتنے پاکستانیوں کو گراونڈ کردیا، قطر ایئر ویز کیا کرنے جارہی ہے؟ خوفناک تفصیلات

Advertisement

پائلٹس کے مشکوک لائسنس، کویت ایئر ویز نے کتنے پاکستانیوں کو گراونڈ کردیا، قطر ایئر ویز کیا کرنے جارہی ہے؟ خوفناک تفصیلات

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان کی جانب سے پاکستان کے ایک تہائی پائلٹس کے لائسنس جعلی قرار دیے جانے کے بعد بین الاقوامی ایئر لائنز نے بھی پاکستانی پائلٹس اور دیگر سٹاف کے خلاف ایکشن لینا شروع کردیا ہے۔

Advertisement

کویت ایئر ویز نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے 7 پائلٹس اور 56 انجینئرز کو گراونڈ کردیا ہے۔ قطر ایئر ویز، عمان ایئر، ویتنام ایئر نے بھی پاکستانی عملے کی لسٹیں تیار کرلی ہیں اور جلد ہی ان کے خلاف ایکشن لیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب پی آئی اے نے انٹرنیشنل ایوی ایشن اتھارٹیز کو خطوط لکھ کر کہا ہے کہ جن پاکستانی پائلٹس کے لائسنس مشکوک ہیں انہیں گراونڈ کردیا جائے جبکہ باقی لوگوں کو کام کرنے کی اجازت دی جائے۔ سول ایوی ایشن کی لسٹ کے مطابق پی آئی اے ، سیرین ایئر اور ایئر بلیو کے ایک تہائی پائلٹس کے لائسنس مشکوک ہیں۔ پاکستان میں مشکوک لائسنس والے 141 پائلٹس کو پہلے ہی گراونڈ کیا جاچکا ہے۔

""یہی نیا پاکستان ہے""پٹرولیم مصنوعات میں اضافے پر بلاول بھٹو زرداری نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی 100 فیصد اتفاق کریں گے

""یہی نیا پاکستان ہے""پٹرولیم مصنوعات میں اضافے پر بلاول بھٹو زرداری نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی 100 فیصد اتفاق کریں گے

مزید :

Breaking Newsبین الاقوامی

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *