Categories
Breaking news

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کا ٹاس ہو گیا 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کا ٹاس ہو گیا 

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل مقابلے میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہے ، سیمی فائنل میں پاکستان سے جیت کر اعتماد ملا ۔کیوی کپتان کین ولیم سن نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنا چاہتے تھے لیکن یہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتا اب ہم اچھا ٹوٹل دینے کی کوشش کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ پچ رپورٹ میں بتا یا گیا کہ یہ ایسے بڑے میچوں کے لیے بنائی جانے والی خصوصی پچ ہے ۔ اس پچ پر گھاس بھی موجود ہے اور یہ ہارڈ بھی ہے جس کا مطلب کہ بلے باز کو گیند اچھا ملے گا ۔ اس پچ پر ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیموں کی جیت کی شرح زیادہ ہے ، اس پچ پر ٹوٹل بارہ میچ کھیلے گئے جن میں سے ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیم نو میچ جیتی جبکہ پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم تین میچ جیتی ۔اس پچ پر جو پہلے بیٹنگ کرے گا اسے بڑا ہدف دینا ہو گا ۔

"عشرت العباد ایم کیو ایم پاکستان کا حصہ ہیں" خالد مقبول صدیقی نے واضح کردیا

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںT20 World cupT20 World cup News Updates

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.