Categories
Breaking news

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت سے یو اے ای شفٹ کرنے کا فیصلہ

سیکریٹری بھارتی کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ وہ آج انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شفٹ کرنے کا بتا دیں گے۔اس حوالے سے سیکریٹری بھارتی کرکٹ بورڈ نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہم آئی سی سی کو بتائیں گے کہ ورلڈکپ بھارت سے یو اے ای شفٹ کررہے ہیں۔سیکریٹری بھارتی کرکٹ بورڈ نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بھارت میں انعقاد ممکن نہیں۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کی تاریخوں کا اعلان کرنا آئی سی سی کا کام ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *