Categories
Breaking news

ٹی ٹوئنٹی سیریز، انگلینڈ کیخلاف پاکستان کے 17 کھلاڑی شارٹ لسٹ

Advertisement
Advertisement

انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکے لیے پاکستان کے 17 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا۔انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکے لیے پاکستان کے 17 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا۔

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں فخرزمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، افتخاراحمد، شاداب خان اور عماد وسیم شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سرفرازاحمد، محمد رضوان، حیدرعلی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور محمد عامر بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

خوشدل شاہ، محمدحسنین، نسیم شاہ اور وہاب ریاض بھی شارٹ لسٹ فہرست میں شامل ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریز مانچسٹر میں کھیلی جائے گی اور یہ میچز 28، 30 اگست اور یکم ستمبرکو اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے جائیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز جاری ہے اور اب تک ہونے والے 2 ٹیسٹ میں سے ایک میں قومی ٹیم کو شکست جب کہ ایک ٹیسٹ ڈرا ہوا ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *