Categories
Breaking news

ٹیکنالوجی سے لیس اب تک کا سب سے جدید چشمہ متعارف، جانیے تفصیلات

Advertisement

عینک

موبائل فون سمیت دیگر الیکٹرانکس اشیا بنانے والی کمپنی نے ٹیکنالوجی سے لیس اب تک کا سب سے جدید چشمہ متعارف کرادیا ہے۔

ہواوے کی جانب سے دو ڈیزائن میں چشمہ متعارف کرایا گیا جن میں سے ایک دھوپ میں استعمال کرنے والا جبکہ دوسرا عام نظر کا ہے،اسمارٹ گلاسز کو اپنی نوعیت کا اب تک کا سب سے منفرد قرار دیا گیا ہے۔

اس کی انفرادیت یہ ہے کہ چشمے کی کمانیوں میں اسپیکر نصب ہیں جس کے بعد ہیڈفون استعمال کرنے کی جھنجھٹ سے چھٹکارا مل جائے گا۔

عام طور پر چشمہ لگانے والے افراد کو ہیڈفون استعمال کرتے وقت مسئلہ درپیش ہوتا ہے مگر اس چشمے کے بعد تو اُن کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

کمپنی کی جانب سے بتایاگیا ہے کہ ’اسمارٹ چشمے کی کمانیوں میں ایمپلی ٹیوڈ اسپیکر نصب کیا گیا ہے، یہ ویسے تو بہت چھوٹا ہے مگر اس کی آواز (ساؤنڈ ) بہت جاندار ہے‘۔ اس اسپیکر کی خاصیت یہ ہے کہ یہ آواز کا باہر نکلنے نہیں دیتا۔

Advertisement

ہواوے کی جانب سے مختلف انداز اور قیمتوں میں اس چشمے کو متعارف کرایا گیا تاکہ تمام صارفین حیرت انگیز ایجاد سے استفادہ کرسکیں۔

اس چشمے میں ایسا جدید سسٹم لگایا گیا ہے جس کی مدد سے کوئی بھی شخص اپنے ارد گرد کے حالات کے بارے میں جان سکے گا جبکہ اسی سسٹم کے ذریعے وہ گانے و دیگر چیزیں بھی سُن سکے گا۔

صبح کے وقت جب کوئی یہ چشمہ لگائے گا تو اُس کی سماعت سے ’صبح بخیر‘ کا پیغام ٹکرائے گا اسی طرح دوپہر اور شام کے وقت بھی سسٹم کی ریکارڈنگ خود بہ خود چل جائے گی۔

کمپنی کے مطابق اسپیکر کو چارج کر کے بغیر کسی وقفے کے پانچ گھنٹوں تک مسلسل استعمال کیا جاسکتا ہے، اگر کوئی شخص چاہے تو وہ عام استعمال میں اسپیکر بند بھی کرسکتا ہے۔

ہواوے کی جانب سے اس چشمے کی قیمت 310 برطانوی پاؤنڈز مقرر کی گئی ہے جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے 67 ہزار روپے کے قریب بنتی ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *