Categories
Breaking news

ٹیکس میں مزید اضافہ، گاڑیوں کی قیمتوں نے چھوا آسماں، جانیے تفصیلات میں

Advertisement
Advertisement

گاڑیاں

مسلسل دو سالوں سے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

گزشتہ سال (2020) میں گاڑیوں کی قیمت میں 9.6 فیصد اضافہ ہوا، اسی طرح سال 2019 میں بھی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھی تھیں۔

سعودی مرکزی بینک ’ساما‘ نے گاڑیوں کی قمتوں کے حوالے اپنی رپورٹ جاری کردی جس میں کہا گیا ہے کہ مقامی مارکیٹ میں گزشتہ دو سالوں سے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑھوتی ریکارڈ کی گئی۔

گاڑیوں کی شرح میں دسمبر 2020 کے دوران 107.3 پوائنٹس دیکھے گیے، جبکہ دسمبر 2019 میں اس کی شرح 97.9 پوائنٹ تھی۔ 2018 کے مقابلے میں 2019 میں گاڑیوں کی قیمتوں میں 0.04 کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ 2016 سے 2018 تک گاڑیوں کی قیمت میں کمی رہی جبکہ گزشتہ دو سال سے دوبارہ اضافہ ہوا۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد گاڑیوں کی قیمتیں بڑھی ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *