Categories
Breaking news

ٹیم کی کارکردگی سے بہت خوش ہوں، مصباح الحق

Advertisement

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کو مصباح الحق نے کہا ہے کہ وہ ٹیم کی کارکردگی سے بہت خوش ہیں۔ نیپئر میں میڈیا سے گفتگو میں ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ یہ سیریز ہمارے لیے ایک ٹف سیریز تھی، ہمیں سیریز کی تیاری کے لیے چھ دن ملے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں تیسرے میچ میں کامیابی سے اعتماد ملا ہے، اس جیت میں سب نے حصہ ڈالا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر وائٹ واش بچالیا، جبکہ سیریز 1-2 سے نیوزی لینڈ کے نام رہی۔ تاہم مصباح الحق نے آخری ٹی ٹوئنٹی کی جیت سے متعلق کہا کہ میں ٹیم کی کارکردگی سے بہت خوش ہوں۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ محمد رضوان نے دباؤ میں اچھا کھیلا، محمد حفیظ نے پوری سیریز میں اچھا کھیلا۔ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز میں اسی اعتماد کو لے کر جائیں گے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ محمد رضوان ٹیسٹ میں اچھا کھیل رہا ہے اس کی اس پرفارمنس کا بہت فائدہ ہوگا۔ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز سے پہلے ٹیم کی تیاری بہتر ہے۔

Advertisement
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *