Categories
Breaking news

ٹیم مینجمنٹ سابق کپتان وسیم اکرم سے کیوں ہوئی ناراض؟ اہم خبر نے سب کو چونکا دیا

Advertisement
Advertisement

سابق کپتان وسیم اکرمپاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ سابق کپتان وسیم اکرم کی بطور کمنٹیٹر کھلاڑیوں پر تنقید کے باعث ناراض ہو گئی ہے اور دبے الفاظ میں بورڈ حکام سے گلہ بھی کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان وسیم اکرم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کرکٹ کمیٹی کے اہم رکن ہیں اور بطور کمنٹیٹر کھلاڑیوں پر تنقید کرتے ہیں جبکہ انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران کپتان اظہر علی اور ٹیم ممبران کی غلطیوں پر سخت باتیں کر چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم انتظامیہ اور کھلاڑیوں نے دبے الفاظ میں بورڈ حکام سے گلہ کیا ہے کہ کرکٹ کمیٹی کے ممبر ہونے کے ناتے سابق کپتان کونرمی سے بات کرنی چاہئے۔ اس وقت وسیم اکرم کرکٹ کمیٹی کے واحد رکن ہیں جو اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کرکٹ کمیٹی کے دیگر ممبران نے چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے اور صرف وسیم اکرم ہی بولتے ہیں۔ جس پر ٹیم انتظامیہ اور کھلاڑی نالاں ہیں، تاہم بورڈ حکام نے انہیں دلاسہ دیا ہے کہ وہ اس معاملے پر وسیم اکرم سے بات کریں گے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *