Categories
Breaking news

ٹیم سے دور رہنے پر فواد عالم نے دل کی بات سرِ عام کہہ ڈالی، مداح آبدیدہ

Advertisement
Advertisement

پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر فواد عالمٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کا کہنا ہے کہ اسی طرح کھڑے ہوکر رنز بنائے ہیں اور آئندہ بھی بناؤں گا۔

انگلینڈ کے خلاف دوسرے روز کھیل کے اختتام پر فواد عالم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 600 رنز کا دباؤ ہوتا ہے لیکن میچ ابھی ختم نہیں ہوا ہم فائٹ کریں گے۔

فواد عالم کا کہنا تھا کہ اسی طرح کھڑے ہوکر رنز بنائے ہیں اور آئندہ بھی بناؤں گا، اسی انداز سے کھیل کر پاکستانی ٹیم میں آیا ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں فواد عالم کا کہنا تھا کہ ٹیم سے دور رہنا کیسا ہوتا ہے مجھے پتا ہے، 11 سال بعد اللہ نے دوبارہ یہاں بٹھایا ہے۔

ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ تین وکٹیں جلدی گرنا برا ہوا کل کا پہلا سیشن اہم ہوگا کوشش کریں گے وکٹیں جلد نہ گریں۔

فواد عالم نے کہا کہ مصباح الحق اچھے انداز میں سمجھاتے ہیں، کوشش ہوگی دوسری اننگز میں اچھا پرفارم کروں۔

واضح رہے کہ ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ کی پوزیشن مستحکم ہوگئی، انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 583 رنز بنانے کے بعد گرین کیپس کے ابتدائی تین بلے بازوں کو بھی پویلین بھیج دیا، پاکستان نے کھیل کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 24 رنز بنا لیے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *