Categories
Breaking news

ٹیلی مواصلات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں 17 فیصد سے 16 فیصد کمی کی تجویز

ٹیلی مواصلات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں 17فیصد سے 16 فیصد کمی کی تجویز

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے مالی سال 22-2021 کا وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔ بجٹ میں ٹیلی مواصلات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں 17فیصد سے 16 فیصد کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

موبائل فون سستا،موبائل کال مہنگی ہوجائے گی

وزیرخزانہ شوکت ترین نے بجٹ تقریر میں کہا کہ موبائل فونز پر موجودہ ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح ساڑھے بارہ فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کیا جائے گا۔

حکومت کی جانب سے بینکنگ ٹرانزیکشن،پاکستان اسٹاک ایکسچینج، ایئر ٹریول سروسز پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے، کی تجویز بھی دی گئی ہے ۔

وفاقی بجٹ میں ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کےذریعے بین الاقوامی ٹرانزیکشینز پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *