
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ میچ کے پانچوں دنوں کے دوران نیشنل اسٹیڈیم کی طرف جانے والی بیشتر مرکزی شاہراہیں چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھلا رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی اقبال دارا کے مطابق گزشتہ روز ٹیسٹ میچ کے پانچ دنوں میں نیشنل اسٹیڈیم کی طرف جانے والی تمام سڑکیں بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا مگر عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے میچ کے پانچوں ایام کے دوران بیشتر شاہراہیں کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Table of Contents
x
Advertisement
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی اقبال دارا کے مطابق عوام کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے ترمیم شدہ ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق 26 جنوری سے 30 جنوری تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی طرف جانے والی تمام مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
جاری کیے گئے ترمیم شدہ ٹریفک پلان کے مطابق لیاقت آباد سے آنے والے ٹریفک کو حسن اسکوائر فلائی اوور اور یونیورسٹی روڈ سے ایکسپو کی جانب مڑنے والی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کیا جائے گا۔ لیاقت آباد فلائی اوور سے آنے والی ٹریفک کو فلائی اوور سے یونیورسٹی روڈ پر موڑا جائے گا جبکہ یونیورسٹی روڈ کے ٹریفک نیو ٹاؤن کی طرف سیدھا راستہ اختیار کرے گی۔ اسی طرح نیشنل اسٹیڈیم فلائی اوور بھی تمام قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔
شارع فیصل پر کارساز فلائی اور کے نیچے اور اوپر سے چھوٹی گاڑیوں کو حبیب رحمت اللّٰہ روڈ سے نیشنل اسٹیڈیم سگنل تک جانے کی اجازت ہوگی تاہم حبیب رحمت اللّٰہ روڈ پر پبلک ٹرانسپورٹ اور ہیوی گاڑیوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اعلامیہ کے مطابق ملینیم سے ڈالمیا روڈ اسٹیڈیم سگنل تک چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھلا رہے گا۔
ٹیسٹ میچز کے ایام میں اس شاہراہ پر بھی پبلک ٹرانسپورٹ اور ہیوی گاڑیوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نیوٹاون پولیس اسٹیشن ٹرننگ سے نیشنل اسٹیڈیم روڈ بھی چھوٹی گاڑیوں کیلئے نیشنل اسٹیڈیم سگنل تک کھلا رکھا جائے گا۔ یہاں بھی ہیوی ٹریفک اور پبلک ٹرانسپورٹ کا داخلہ ممنوع ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق سہراب گوٹھ سے نیپا پل، لیاقت آباد نمبر 10 سے حسن اسکوائر، پی پی چورنگی سے یونیورسٹی روڈ، کارساز سے نیشنل اسٹیڈیم اور ملینیم چوک سے ڈالمیا روڈ نیوٹاؤن پر ہر قسم کی ہیوی ٹریفک اور پبلک ٹرانسپورٹ کا داخلہ ممنوع ہوگا۔
ڈی آئی جی ٹریفک اقبال دارا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ زحمت اور پریشانی سے بچنے کے لیے ٹریفک پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔
ٹریفک ہیلپ لائن کے مطابق شہری کسی بھی طرح کی مزید معلومات کیلئے ہیلپ لائن نمبر 1915 پر کال کریں۔
قومی خبریں سے مزید
-
لندن کی عدالت نے نواز شریف اور فیملی کو کلین چٹ دیدی، حسین نواز
سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ لندن کی عدالت نے نواز شریف اور فیملی کو کلین چٹ دے دی ہے۔
-
احسن اقبال نے بلاول بھٹو کی تحریک عدم اعتماد کی تجویز پرانی قرار دے دی
احسن اقبال نے اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی تحریک عدم اعتماد کی تجویز کو پرانی قرار دے دیا۔
-
تحریک عدم اعتماد کی تجویز، بلاول بھٹو سمجھ دار اور بالغ ہوگئے، شیخ رشید
شیخ رشید نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی بلاول بھٹو زرداری کی تجویز کو قانونی قرار دے دیا۔
-
روکے گئے طیارے کی کمپنی کو پی آئی اے نے 7 ملین ڈالر کی ادائیگی کردی
پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن ( پی آئی اے ) کا ملائیشیا میں روکا گیا طیارہ کوالالمپور ائرپورٹ پر موجود ہے۔
-
چینی کمپنی کی پاکستان کو 2 کروڑ کورونا ویکسین کی پیشکش
چینی کمپنی کین سائنو کی پاکستان کو 2 کروڑ کورونا ویکسین کی پیشکش کردی۔
-
علی زیدی نے خفیہ خط منظر پر لاکر غیر مناسب اقدام کیا، سعید غنی
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے گئے خفیہ خط کو علی زیدی نے منظر پر لاکر غیر مناسب اقدام کیا ۔
-
بختاور بھٹو کی شادی میں ہزار نہیں 300 افراد مدعو ہیں: ترجمان بلاول ہاؤس
-
فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کریں گے: الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ جمع ہونے کے بعد الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کرے گا۔
-
شوہر کے قتل کی ملزمہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی ایسٹ کی عدالت نے گلشنِ اقبال میں شوہر کو قتل کرنے کے مقدمے کی ملزمہ کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
-
مفتی قوی پرعلماء بات کریں گے، مولانا عبدالخیر آزاد
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخیر آزاد کا کہنا ہے پاکستان کو مذہبی ہم اہنگی اور اتفاق کی ضرورت ہے ، مفتی عبدالقوی رویت ہلال کمیٹی کے ممبر نہیں ہیں ان کے بارے میں علماء بات کریں گے۔
-
حکومت 9 سرکاری اداروں کی نجکاری اس سال مکمل کرے گی، نجکاری کمیشن
نجکاری کمیشن کے مطابق حکومت 9 سرکاری اداروں کی نجکاری اس سال مکمل کرے گی۔
-
کراچی کا نیا شوکت خانم پاکستان کا سب سے بڑا مرکزِ شفا ہوگا: عمران خان
-
کراچی،30 پولیس اسٹیشن کی حدود میں ردوبدل
سندھ حکومت نے کراچی میں تھانوں کی حدود میں تبدیلی کر دی، 30 پولیس اسٹیشن کی حدود میں ردوبدل کی گئی ہے۔
-
بتائیں شوگر مافیا کنگ کو این ار او کس نے دیا ؟، ناصر شاہ
وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ بتائیں شوگر مافیا کنگ کو این آر او کس نے دیا ؟
-
افغانی لڑکی شادی کرنے بہاولنگر پہنچ گئی
افغانی لڑکی پاکستانی لڑکے پر دل ہار بیٹھی، شادی کیلئے بہاولنگر پہنچ گئی۔
-
حکومت کی کشتی میں چھید کرنے کیلئے وزیر، مشیر کافی ہیں: عظمیٰ بخاری
مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ حکومت کی کشتی میں چھید کرنے کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان کے وزیر اور مشیر کافی ہیں۔