Categories
Breaking news

ٹک ٹاکر کنول آفتاب اور ذوالقرنین کے نکاح کی ویڈیو وائرل

Advertisement
Advertisement

پاکستان کے ٹاک ٹاک اسٹارز کنول آفتاب اور ذولقرنین کے نکاح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔پاکستان کے ٹک ٹاک اسٹارز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آنے والی ٹک ٹاکر کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کا نکاح گزشتہ رات دھوم دھام سے ہوا۔اس سے قبل ان دونوں کی شادی کی رسومات کی بھی متعدد تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خوب وائرل ہوئی تھیں جنہیں دونوں کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔
گزشتہ رات ہونے والے کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کے نکاح کی ایک خوبصورت ویڈیو اس وقت فیس بُک، انسٹا گرام، ٹک ٹاک پر خوب وائرل ہو رہی ہے جسے مداح دیکھ کر پھولے نہیں سما رہے۔کنول آفتاب اور ذوالقرنین کی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں نے اپنے نکاح کے لیے کریم رنگ کے لباس کا انتخاب کیا ہے۔کنول آفتاب نے اپنے نکاح کے دوران لال رنگ کی اوڑھنی اوڑھ رکھی ہے جبکہ ذوالقرنین نے لال ویسٹ کوٹ پہنی ہوئی ہے۔سوشل میڈیا پر دونوں کے مداحوں کی جانب سے ڈھیر ساری مبارکباد اور دونوں کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *