Categories
Breaking news

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آئل ٹینکر الٹ گیا، ڈرائیور جاں بحق

Advertisement
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آئل ٹینکر الٹ گیا، ڈرائیور جاں بحق

پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب آئل ٹینکر الٹنے کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق اور اس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ موٹر وے ایم تھری پر قصبہ رجانہ اور تحصیل پیر محل کے درمیان پیش آیا۔

کراچی: قائد آباد میں آئل ٹینکر الٹ گیا

کراچی کے علاقے قائد آباد میں پل کے قریب آئل ٹینکر…

حادثے کا شکار ہونے والے آئل ٹینکر میں 48 ہزار لیٹر پٹرول تھا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کا آغاز کر دیا۔

شدید زخمی ہونے والے دونوں افراد کو الٹے ہوئے آئل ٹینکر سے نکال کر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 35 سالہ ڈرائیور مومن خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

یہ بھی پڑھیئے: حب، ٹینکر الٹ گیا، ہزاروں لیٹر ڈیزل سڑک پر بہہ گیا

دوسرے شدید زخمی کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے، جبکہ آئل ٹینکر سے ڈیزل کی منتقلی کا عمل جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *