Categories
Breaking news

ٹنڈو محمد خان میں ڈوبنے والے 3 دوستوں کی کراچی میں تدفین

ٹنڈو محمد خان میں ڈوبنے والے 3 دوستوں کی کراچی میں تدفین

ٹنڈو محمد خان میں نہر میں نہاتے ہوئے ڈوبنے والے کراچی کے 3 نوجوانوں دوستوں کی نماز جنازہ کے بعد تدفین کراچی کے مقامی قبرستان میں کردی گئی۔

اتوار کو ٹنڈو محمد خان میں نہر میں نہاتے ہوئے کراچی کے تین نوجوان ڈوب گئے، تینوں افراد ابو الحسن اصفہانی روڈ پر قائم اقرا سٹی کے رہائشی تھے، مرنے والے 3 افراد کی شناخت اویس ولد نذیر،عبدالرحمان ولد محمد چاند خان اور اذلان ولد خالد کے نام سے کی گئی۔

نوجوانوں کی میتوں کو ٹنڈو محمد خان سے سہراب گوٹھ پر واقع ایدھی فاونڈیشن کے سرد خانے پہنچایا گیا جہاں انہیں غسل اور کفن دیا گیا جس کے بعد نماز جنازہ رات گئے ادا کی گئی، جنازہ و تدفین میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

اس سے قبل میتیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور انتہائی رقت انگیز مناظر دیکھنے میں آئے، تینوں دوستوں کی نماز جنازہ ایک ساتھ ادا کی گئی جس کے بعد ورثا میتیں تدفین کی غرض سے مختلف قبرستانوں میں لے گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 6 نوجوان ٹنڈو محمد خان میں نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے تھے جن میں سے 3 جاں بحق ہوگئے اور بقیہ تین کو بچالیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *