Categories
Breaking news

ٹرین حادثے کے زخمیوں میں دولہا بھی شامل

ٹرین حادثے کے زخمیوں میں دولہا بھی شامل

ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس میں حادثے کا مقدمہ چوتھے روز بھی درج نہ ہوسکا، شیخ زید اسپتال میں زیر علاج 13 زخمیوں میں کراچی کا ایک دولہا بھی شامل ہے جس کی 12جون کو شادی تھی۔

ٹرین حادثےکے 13 زخمی شیخ زید اسپتال میں زیرعلاج ہیں، 5 کی حالت نازک ہے جبکہ اسپتال میں کراچی کا دولہا نعمان بھی زیرعلاج ہے، نعمان کی 12جون کوشادی تھی، گھر والے بارات لیکر ملت ایکسپریس میں کراچی سے جھنگ جا رہے تھے ۔

کراچی، ریلوے آپریشن معمول پر نہ آسکا، ٹرینیں تاخیر کا شکار

کراچی میں ریلوے آپریشن معمول پر نہ آسکا، سکھر ڈویژن میں پیش آئے ٹرین حادثے کے باعث ابتک ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں۔

نعمان کے والدین، بھائی سمیت خاندان کے 5 افراد حادثے میں جاں بحق ہوئے، متاثرہ مسافروں کا سامان شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ٹرین حادثے کا مقدمہ چوتھے روز بھی درج نہ ہوسکا، ایس ایچ او ریتی برکت علی کے مطابق ریلوے پولیس کا لیٹرموصول ہوا نہ کوئی مدعی آیا۔

ڈہرکی جائے حادثہ کے قریب پڑے ملبے کو اب تک اٹھایا نہیں جاسکا، مسافروں کا سامان تھانہ ڈہرکی میں موجود ہے جہاں شناخت کے بعد سامان ورثاکے حوالے کیا جا رہا ہے۔

غفلت یا نااہلی؟ ایک اور ٹرین حادثہ، 55 شہید

ڈھرکی / گھوٹکی / سکھر (محمد صادق بھٹی / اقبال صدیقی/…

ڈہرکی حادثہ میں جاں بحق ایک اورشخص کی تدفین لودھراں میں کردی گئی ، 33سالہ محمد ریاض ملت ایکسپریس میں سوار ہو کر کراچی سے لودھراں آ رہا تھا، لودھراں سے تعلق رکھنے والے 21 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ڈہرکی کے قریب ٹرین کے خوفناک حادثے میں کراچی سے سرگودھا جانے والی ملت ایکسپریس کی 13بوگیاں پٹری سے اُتر کے دوسرے ٹریک پر جاگریں ، مسافر ناگہانی سے سنبھل بھی نہ پائے تھے کہ صرف 2منٹ بعد مخالف سمت راولپنڈی سے کراچی جانے والی سرسید ایکسپریس ان سے ٹکرا گئی ۔

ٹرین حادثے میں 62 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *