Categories
Breaking news

ٹرین حادثے پر وزیراعظم اور وزیر ریلوے مستعفی ہوں، بلاول بھٹو

اس حکومت میں بار بار ریلوے کے حادثات کیوں ہورہےہیں؟ بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹرین حادثے پر وزیر اعظم اور وزیر ریلوے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نےکہا کہ وزیر اعظم تو کہتے تھے کہ جب ٹرین حادثہ ہو تو وزیر اور وزیر اعظم کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔

حادثے کا ذمے دار کون، ریلوے حکام نے ایک دوسرے پر ذمے داری ڈالنا شروع کردی

چیرمین ریلوے کہتے ہیں کہ سکھر ڈویژن کے اس ریلوے ٹریک کی خرابی کا علم ہے،ایم ایل ون اس کا مستقل علاج ہے۔ لیکن بدقسمتی سے اس میں تکنیکی وجوہات کے سبب تاخیر ہوئی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیر اطلاعات نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا، ہمیں افسوس کا اظہار نہیں، جواب چاہیے کہ اس حکومت میں ٹرین کے اتنے حادثات کیوں ہورہے ہیں؟

پی پی چیئرمین نے کہا کہ گھوٹکی میں بہت بڑا واقعہ ہوا، وزیر اور ن لیگ کے کاغذی عہدیدار اپنی سیاست چمکانے کیلئے کھڑے ہوجاتے ہیں، ملک کے غریب عوام کی زندگی کا تحفظ ہی نہیں ہے جب وہ ریلوے میں سفر کرتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ حادثات پر بھی اپنی سیاست چمکاتے ہیں، ہم نے یہ پیغام دینا ہے کہ حادثے کا شکار افراد کے ساتھ کھڑے ہیں، حکومت نے ریلوے حادثات کا آج تک ہمیں جواب نہیں دیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *