Categories
Breaking news

ٹرین حادثے پر ن لیگی گمشدہ لیڈر سیاست چمکارہے ہیں، فردوس اعوان

ٹرین حادثے پر ن لیگی گمشدہ لیڈر سیاست چمکارہے ہیں، فردوس اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ٹرین حادثے پر ن لیگ کے گمشدہ لیڈر اپنی سیاست چمکارہے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پوری قوم گھوٹکی ٹرین حادثے پر افسردہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے اہلکاروں کی بدانتظامی ٹرین حادثے کا باعث بنی ہے جبکہ المناک حادثے کے باوجود اپوزیشن سازشوں سے باز نہیں آرہی ہے۔

گھوٹکی ٹرین حادثہ: جاں بحق، زخمیوں کیلئے معاوضے کا اعلان

گھوٹکی ٹرین حادثے کے جاں بحق اور زخمیوں کے لواحقین کےلیے معاوضےکا اعلان سامنے آگیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے مزید کہا کہ پنجاب کی انتظامیہ بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے، زخمیوں کیلئے 50 ہزار سے 3 لاکھ تک امداد کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن کی گمشدہ لیڈر اپنی سیاست چمکا رہے ہیں، یہ لیڈران حکومت کو نشانے پر لے رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *