Categories
Breaking news

ٹرین حادثے میں والدین کو کھودینے والی 12 سالہ کائنات کا علاج سندھ حکومت کروائے گی

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹرین حادثے میں زخمی ہونے والی 12 سالہ بچی کی تکالیف کا نوٹس لیتے ہوئے اس کا علاج سندھ حکومت کو کروانے کا حکم دے دیا ہے، کائنات کے والد، ماں، بھائی اور رشتے دار گھوٹکی ٹرین حادثے میں انتقال کرگئے تھے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کراچی کی 12 سالہ کائنات کے حوالے سے سوشل میڈیا کی رپورٹ کا نوٹس لیا اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ٹیلی فون کرکے کراچی کی 12 سالہ بچی کائنات کا آغا خان اسپتال میں علاج کروانے کی ہدایت کی ہے۔

ٹرین حادثے میں والدین کو کھودینے والی 12 سالہ کائنات کا علاج سندھ حکومت کروائے گی

کائنات کے والد، ماں، بھائی اور رشتے دار گھوٹکی ٹرین حادثے میں انتقال کرگئے تھے، حادثے میں بچی شدید زخمی ہوئی ہے، جبکہ اس کی ٹانگیں اور ایک بازو ٹوٹ گیا، کائنات ریلوے کے اسپتال میں زیر علاج تھی۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کائنات کا علاج سندھ حکومت کے خرچے پر ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر محکمہ صحت سندھ کائنات کو آغا خان اسپتال منتقل کردیا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی کی ہدایت پر کائنات کا سندھ حکومت ہر طرح سے خیال رکھے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کائنات ہماری بچی ہے انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *