Categories
Breaking news

ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 43 ہوگئی، 100سے زائد زخمی

ڈہرکی کے قریب ٹرین کے خوفناک حادثے کے مزید تین زخمی دم توڑ گئے، افسوسناک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 43 ہوگئی ہے ، جبکہ 100سے زائد زخمی ہیں۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔حادثے کے دوران ملت ایکسپریس کی کئی بوگیاں پٹری سے اترکر مخالف ٹریک پر آگئی تھیں، جس کے دو منٹ بعد ہی سرسید ایکسپریس گرنےوالی بوگیوں سے ٹکرا گئی۔حادثے میں میں پھنسے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ ریسکیو ورکرز کے ساتھ پاک فوج اور رینجرز کے دستے بھی شریک ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پنوں عاقل سے ایمبولینس کے ساتھ فوجی ڈاکٹر اور پیرا میڈیکس پہنچے ہیں۔ فوج کی خصوصی انجینئرز کی ٹیم اربن سرچ اینڈ ریسکیو راولپنڈی سے اور ملتان سے 2 ہیلی کاپٹر آپریشن میں شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *