Categories
Breaking news

ٹرین حادثےمیں جاں بحق 7 افراد کی لاشیں لودھراں پہنچادی گئیں

ٹرین حادثےمیں جاں بحق 7 افراد کی لاشیں لودھراں پہنچادی گئیں

ڈہرکی کے ٹرین حادثےمیں جاں بحق لودھراں کے رہائشی7 افراد کی لاشیں پہنچا دی گئیں، جاں بحق ہونےوالوں میں راجہ پور کےایک گھر کے 4 افراد شامل ہیں۔

جاں بحق ہونےوالوں میں دو سگے بھائی، ان کی والدہ اور کزن شامل ہیں، چاروں افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، شہریوں کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 50 ہوگئی، 100سے زائد زخمی

آئی ایس پی آر کے مطابق پنوں عاقل سے ایمبولینس کے ساتھ فوجی ڈاکٹر اور پیرا میڈیکس پہنچے ہیں۔

ٹرین حادثے میں جاں بحق ماموں بھانجی کی نماز جنازہ سردارو والا میں ادا کی گئی۔

ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونےوالوں میں دنیا پور کا رہائشی شہروز بھی شامل ہے، شہروز کی نماز جنازہ صبح 9 بجے دنیاپور کے چک نمبر 374 ڈبلیو بی میں ادا کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *