Categories
Breaking news

ٹرننگ پچ پر 200 رنز کے ہدف کا تعاقب ایک امتحان تھا، رمیز راجا

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا کی جانب سے قومی ٹیسٹ ٹیم کو بنگلادیش کے خلاف جیت پر مبارکباد دی گئی ہے۔چیئرمین رمیز راجا نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی ٹیسٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ٹرننگ پچ پر 200 رنز کے ہدف کا تعاقب ایک امتحان تھارمیز راجا نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ اچھی بات یہ ہے کہ ہدف عمدہ طریقے سے حاصل کیا گیا۔
واضح رہے کہ چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے دی ہے۔قومی ٹیم نے بنگلادیش کی جانب سے دیئے گئے 202 رنز کا ہدف 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔ہدف کے تعاقب میں عابد علی 91 اور عبدﷲ شفیق 73 بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان بابر اعظم 13 اور اظہر علی 24 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.