Categories
Breaking news

ٹرمپ ری پبلکن اختیارات کی منتقلی میں رکاوٹ ہیں: امریکی صدرجوبائیڈن

Advertisement
Advertisement

امریکی صدرجوبائیڈن اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ

نومنتخب امریکی صدرجو بائیڈن کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اور ری پبلکن اختیارات کی منتقلی میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نومنتخب صدر جوبائیڈن نے کہا ہےکہ اختیارات کی منتقلی میں مزید تاخیر ہوئی تو اموات زیادہ ہوسکتی ہیں جتنی جلد اختیارات ملیں گےاتنی جلدکورونا ویکسین پرکام شروع ہوگا۔

خیال رہے کہ 3 نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر واضح اکثریت حاصل ہے تاہم اب تک سرکاری سطح پر انتخابی نتائج کا اعلان نہیں ہو سکا ہے۔

دوسری جانب ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب امریکی انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ میرے لاکھوں ووٹ مخالف کے کھاتے میں ڈالے.

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *