Categories
Breaking news

ٹام کروز کورونا وائرس کا شکار ہوگئے؟

ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز کی فلم ’مشن امپاسبل:7‘ کی شوٹنگ کورونا وائرس کی وجہ سے ایک بار پھر سے روک دی گئی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم ’مشن امپاسبل:7‘ کی شوٹنگ کورونا وبا کی وجہ سے روک دی گئی ہے اور اس بارفلم کے سیٹ پر کام کرنے والے عملے کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں شوٹنگ رکنے کی ممکنہ وجہ اداکار ٹام کروز ہیں۔ذرائع کے مطابق فلم کے سیٹ پر موجود ہر شخص کو بتایا گیا کہ ٹیم میں سے کسی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے دوبارہ فلم کی شوٹنگ روک دی گئی ہے اور اس کے بعد سے اداکار ٹام کروز ایک بار بھی سیٹ پر نہیں آئے، اسی لیے اب یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ شاید اس بار ٹام کروز کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ قیاس آرائیاں اداکار ٹام کروز کے سیٹ پر موجود نہ ہونے کی و جہ سے کی جارہی ہیں البتہ ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ٹام کروز کی ایکشن فلم کورونا وبا کی وجہ سے لمبی تاخیر کا شکار ہوگئی ہے، رواں ماہ کے شروع میں بھی فلم کے عملے کے کچھ افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر شوٹنگ روک دی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *