Categories
Breaking news

ٹام کروز اور علی ظفر میں کیا مشابہت ہے؟

Advertisement
Advertisement

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر کے ایک مداح نے انہیں شکل و صورت کے لحاظ سے ہالی ووڈ کے سپر اسٹار ٹام کروز سے مشابہہ قرار دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حمزہ سعید نامی ایک صارف نے ٹام کروز کی نکول کِڈمین کے ہمراہ لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ علی ظفر کی تصویر بھی شیئر کی۔علی ظفر کے مداح نے اُنہیں ٹیگ کرتے ہوئے سوال کیا کہ ’کیا نکول کڈمین کے ہمراہ کھڑے شخص آپ ہیں؟‘گلوکار نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’نہیں یار‘ لیکن ساتھ ہی انہوں نے اپنے جواب میں ہنسنے والی ایموجی کا اضافہ بھی کیا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ ٹام کروز سے مشابہہ قرار دیئے جانے پر خوش ہوئے ہیں۔علی ظفر اور ٹام کروز کی تصویر کو علی ظفر کے مداح خوب پسند کررہے ہیں اور مداح بھی اتفاق کررہے ہیں کہ دونوں اپنی خوبصورتی اور وجیہ شخصیت میں کافی مماثل دکھائی دیتے ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *