Categories
Breaking news

يورپ,کئی ملکوں ميں کورونا کے کيسز کافی تيزی سے بڑھ رہے ہيں

يورپ کے کئی ملکوں ميں کورونا کے کيسز کافی تيزی سے بڑھ رہے ہيں۔ گزشتہ ايک ہفتے کے دوران يوميہ بنيادوں پر اوسطاً 303,682 نئے کيسز ريکارڈ کيے گئے، جو يورپ ميں ايک نيا ريکارڈ ہے۔ برطانيہ، جرمنی، روس، ترکی اور يوکرائن ميں نئے کيسز ميں پچاس فيصد سے زائد کا اضافہ نوٹ کيا گيا ہے۔

علاوہ ازيں وبائی امراض سے بچاؤ کے يورپی ادارے ای سی ڈی سی نے بيلجيم، پولينڈ، ہالينڈ، بلغاريہ، کروشيا، چيک ری پبلک، ايسٹونيا، ہنگری، يونان اور سلووينيا کو انتہائی تشويشناک صورتحال سے دوچار ملکوں کی فہرست ميں شامل کر ليا ہے۔ کئی حکومتيں دوبارہ پابندياں عائد کرنے پر غور کر رہی ہيں اور ان لوگوں پر ويکسين لگوانے کے ليے زور ديا جا رہا ہے، جن کی ابھی تک ويکسينيشن نہيں ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.