Categories
Breaking news

ویکسین شدہ سیاح اب کاتالونیا آ سکتے ہیں، برازیل، جنوبی افریقہ اور ہندوستان کے سیاحوں کے لیے کچھ شرائط لازم قرار

بارسلونا (محمد نبی) دنیا بھر سے ویکسینیٹڈ سیاحوں کو اب کاتالونیا اور اسپین آنے کی اجازت ہوگی۔ نیا ضابطہ ہسپانوی سرکاری گیزٹ (BOE) میں ہفتے کو روز شائع ہوا تھا اور اس کا اطلاق آج بہ روز پیر سے شروع ہوگا۔ سیاحوں کے لیے کورونا ویکسین کی 2 ، 2 خوراکیں لینی لازم قرار پائی ہیں۔ ویکسی نیشن کا عمل سیاحتی علاقے میں داخل ہونے سے کم از کم 14 دن پہلے مکمل کرنا لازم ہے۔ رولز کے مطابق ویکسین کی وہی خوراکیں قابل قبول ہو گی جن کی منظوری یورپی میڈسن ایجنسی (EMA) یا عالمی ادارہ برائے صحت (WHO) کی طرف سے ہو چکی ہے۔ ان ویکسینز میں فائرز، آسٹرازینیکا، موڈرنا، جانسن سمیت سینوفارم اور سینوویک کوروناویک بھی شامل ہیں۔

نئی ہدایات اور کورونا ضابطہ بھارت، برازیل اور جنوبی افریقہ سے آنے والے مسافروں پر لاگو نہیں ہوگا۔ اس کی وجہ وہاں پائی جانے والی کورونا کی نئی قسم ہے۔
بھارت سے آنے والے مسافروں کو 10 دن قرنطینہ کیا جائے گا۔ اگر وہ منفی ٹیسٹ دکھا سکیں تو مدت کو کم کرکے 7 دن تک لایا جا سکے گا۔ اس ضابطے کا اطلاق کم سے کم 12 جون تک بدستور رہے گا۔

دوسری طرف برازیل اور جنوبی افریقہ کے آنے والے انہی مسافروں کو اسپین آنے کی اجازت ہوگی جو یا تو ہسپانوی شہری ہوں گے یا اسپین کے رہائشی۔ اس کا اطلاق کم سے کم 22 جون تک رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *