Categories
Breaking news

ویکسین آزمائش کے دوران اموات پر ایف ڈی اے کی رپورٹ جاری

فائزر اور بائیواین ٹیک کورونا وائرس ویکسین آزمائش کے دوران اثرات پر ایف ڈی اے کی رپورٹ جاری کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق اپریل سے نومبر تک 43 ہزار 448 افراد پر ویکسین کی آزمائش کی گئی تھی۔واشنگٹن سے جاری رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ویکسین آزمائش کےدوران 55 سال سےکم عمر کے 2 افراد کی موت واقع ہوئی۔ ایف ڈی اے کے مطابق ایک شخص کی موت آزمائشی ویکسین کی دوسری خوراک لینے کے 62 روز بعد ہارٹ اٹیک سے ہوئی۔ جبکہ دوسری موت آزمائشی ویکسین کی پہلی خوراک لینے کے 3 روز بعد شریانیں سکڑنے سے ہوئی۔ جبکہ 4 اموات ان افراد کی ہوئیں جنہیں ویکسین کا بتا کر بے اثر ٹیکا لگایا گیا۔

Advertisement
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *