Categories
Breaking news

ویکسینیشن کے بعد بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد جاری رہے گا

Advertisement

کورونا وائرس

سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن کے بعد بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد جاری رہے گا۔

سعودی وزارت صحت کے سیکریٹری ڈاکٹر ہانی جوخدار کا کہنا ہے کہ کرونا سے بچاؤ کے لیے مقرر کیے جانے والے ضوابط پر عمل آئندہ برس جون تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

انھوں نے ویکسی نیشن کے حوالے سے کہا کہ میں یہ نہیں سمجھتا کہ ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے کے اصول پر عمل جون 2021 سے قبل ختم کیا جا سکتا ہے۔

Advertisement

امور صحت کے سیکریٹری نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مملکت میں شروع کی جانے والی ویکسی نیشن کی یہ مہم تاریخ میں سب سے بڑی مہم ہے، یہ مملکت ہی نہیں بلکہ دنیا کی تاریخ میں سب سے بڑی مہم ہے۔

ان کا کہنا تھا ویکسینیشن کی مہم کامیاب ہونے یعنی مملکت کی 50 سے 60 فی صد آبادی کو ویکسین لگائے جانے کی صورت میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ ہم ایس او پیز میں نرمی کر دیں تاہم اس کے لیے کافی وقت درکار ہوگا۔

انھوں نے بتایا آئندہ ماہ جنوری میں مملکت کے بیش تر شہروں میں ویکسی نیشن سینٹرز کام کرنا شروع کر دیں گے، جن میں یومیہ 30 ہزار افراد کو ویکسین لگائے جانے کی گنجائش ہوگی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *